TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان نے بیول کے سینئر صحافی چوھدری اخلاق کو دی جانے والی دھمکیوں کی مذمت کی ہے


گوجرخان(بیورو رپورٹ) پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کےسابق صدر خان لیاقت علی ،سرپرست اعلیٰ چوہدری فرزند علی سینئر نائب صدر سخاوت مغل راجہ ساجد میاں ہارون زبیر قریشی اور جرنلسٹ پینل کے صحافیوں کی طرف سے ،سینئر صحافی اور بیول پریس کلب کے سابق صدر چوہدری محمد اخلاق کودی گئی دھمکیوں کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور انھیں دی گئی دھمکیوں کو ساری صحافی برادری کے لئے  دھمکی تصور کرتے ہیں چوھدری اخلاق ایک پرفیشنل صحافی ہیں اور اپنی صحافتی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئےانھوں نے حق گوئی اور حقائق ہے مبنی رپورٹنگ کی جس کی پاداش میں انہیں ایک منصوبے کے تحت پہلے ایک واٹس اپ گروپ میں شامل کیا گیا اور پھر کانفرنس کال میں ملزمان نے انہیں خبریں شائع کرنے پر دھمکیاں دیں،دھمکی دینے والوں نے خود کو سرکاری خفیہ ایجنسی کے اہلکار ظاہر کیامزید بات کرتے ہوے کہا کہ جن موبائل نمبروں سے کالز آئیں انھیں ٹریس کرتے ہوئے تمام ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی جرات نہ کرسکے ۔

 

کوئی تبصرے نہیں