مردوں کے مقابلے میں خواتین ڈرائیورز زیادہ بہتر ہوتی ہیں اور ان کے حادثات بھی کم ہوتے ہیں حال ہی میں ہونے والی نئی تحقیق میں انکشاف تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ خواتین کے اندر فوری ردعمل دینے کی خاصیت ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ مردوں کے مقابلے میں بغیر ڈرائیور کے گاڑی کو کنٹرول کرنے میں بھی زیادہ اچھی ہوتی ہیں یہ مطالعہ انگلینڈ کی نیو کاسل یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی جانب سے کیا گیا ہے جنہوں نے بتایا کہ گاڑی چلاتے ہوئے خواتین کا وہیل پر کنٹرول زیادہ مستحکم ہوتا ہے برطانوی اخبار دی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ تحقیق43 مرد اور 33 خواتین ڈرائیورز پر مشتمل تھی جس میں انہیں ڈرائیونگ سمیلیٹر استعمال کرنا تھا، تحقیق کے دوران خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے گاڑی کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوئیں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ خواتین نے بغیر ڈرائیور کے گاڑی کو کنٹرول کرنے میں اوسطاً 2.45 سیکنڈ کا وقت لیا جب کہ مردوں کو اس عمل میں اوسطاً 2.63 سیکنڈ لگے تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ اس وقت خواتین میں مردوں کے مقابلے سڑک حادثات میں ملوث ہونے کا رجحان کم ہے تاہم، خواتین کے ڈرائیونگ ٹیسٹ میں ناکام ہونے کا رجحان مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے
مردوں کے مقابلے میں خواتین ڈرائیورز زیادہ بہتر ہوتی ہیں نئی تحقیق سامنے آگئی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں