گوجرخان(نامہ نگار) گوجرخان لیڈیز سینٹری پٹرول عدم تحفظ کا شکار،ڈی ڈی ایچ او گوجرخان کی نااہلی کا منہ بولتا،ٹاوٹ مافیا کی موجیں شہر بھر میں عطائیت اپنے عروج پر پہنچ گئی،محکمہ ہیلتھ ورکرز گوجرخان کی جانب سے احتجاج اور شکایات سامنے آنے لگیں،ہیلتھ فیلڈ ایشوز پر فوکس نہ رہنے پر ڈی ڈی ایچ او گوجرخان کو تبدیل کیا جائے،شہریوں کا سی ای او راولپنڈی سے مطالبہ،تفصیلات کے مطابق گوجرخان کے موجودہ ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر جنید کی نااہلیوں کا سلسلہ دراز ہونے لگا ہے کچھ ہی ہفتوں میں متعدد ہیلتھ ورکرز کے ایشو سامنے آ گئے جس میں ایف ایس پیز کا جی ٹی روڈ بلاک کرکے احتجاج کرنا بھی شامل ہیں ڈھونگ بی ایچ یو میں بھی ایف ایس پیز نے متعدد شکایات درج کرائیں مگر ڈی ڈی ایچ او گوجرخان نے کسی شکایت پر کوئی نوٹس نہ لیا اب ایک اور شکایت لیڈی سینٹری پٹرول "م ن ش"کی جانب سے سامنے آئی جس میں اس نے بتایا کہ اس کو اسی کے محکمہ کے سینئرز ہراساں کرنے کے لیے مختلف ہتھکنڈے اختیار کر رہے ہیں اور اسکی گھریلو پرائیویسی تک کو ان لوگوں نے مجروح کیا جس کی شکایت اس نے گوجرخان محکمہ ہیلتھ انچارج ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر جنید کو کی مگر انہوں نے اس پر کوئی نوٹس نہ لیا جس وجہ سے اب اس پر حالات مزید تنگ کیے جا رہے ہیں اور اگر ان لوگوں کو روکا نہ گیا تو وہ یہ فیلڈ چھوڑ دے گی جبکہ اس کے گھر کا تمام دارومدار اس کی تنخواہ سے وابستہ ہے مگر اس کی عزت ہی محفوظ نہ رہے تو وہ اس تنخواہ کو لے کر کیا کرے گی، دوسری جانب شہر بھر میں متعدد بار میڈیا نے عطائیت کی نشاندہی کی مگر گوجرخان انتظامیہ و ڈی ڈی ایچ او گوجرخان نے کوئی نوٹس نہ لیا، مختلف شکایات و ہیلتھ ایشوز ڈی ڈی ایچ او گوجرخان ڈاکٹر جنید ہینڈل نہیں کر پائے جو یہ ثابت کرتا ہے کہ لاکھوں افراد کی آبادی والی تحصیل کے انچارج کےلیے ڈاکٹر جنید بہتر چوائس نہیں ہیں شہریوں نے سی ای او ہیلتھ راولپنڈی سے مطالبہ کیا کہ وہ ان محرکات بابت نوٹس لیتے ہوئے گوجرخان کے موجودہ ڈی ڈی ایچ او کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کریں اور آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑی تحصیل کےلیے کسی اعلی کارکردگی کے حامل آفیسر کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔
گوجرخان محکمہ صحت کی نااہلی،لیڈیز سینٹری پٹرول عدم تحفظ کا شکار
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں