ملکہ کوہسار مری اورگلیات میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے مختلف مقامات پر چٹانیں۔مٹی کے تودے اوردرخت گرنے کی اطلاعات موصول ہورھی ہیں جھیکاگلی لوہرٹوپہ روڈ پر بڑی چٹان اور درخت گرنے سے روڈمکمل طور پر بند ہوگئی ھے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ھےروڈ بند ہونے سے سیاح اور مقامی لوگ پیدل چلنے پر مجبور ہیں بڑا درخت جڑوں سمیت اکھڑ گیا جو وہاں پر کھڑی ایک گاڑی اور ایک کھوکے پر جاگرااطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 اورمحکمہ جنگلات کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں روڈ کھولنے کیلئے امدادی ٹیمیں مصروف ہیں شدیدبارش کے باعث لینڈسلائیڈنگ کے خطرات بڑھ گئے ہیں
مری میں بارش کا سلسلہ جاری مٹی کے تودے اور درخت گرنے سے بعض سڑکیں بند امدادی کاروائیاں جاری
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں