TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

راولپنڈی تھانہ روات کی حدود میں چوری کی وارداتوں کا تسلسل جاری پولیس ناکام


  

راولپنڈی تھانہ روات کی حدود میں چوری کی وارداتوں کا تسلسل جاری پولیس ناکام

 راولپنڈی تھانہ روات کی حدود میں چوری کی وارداتوں کا تسلسل جاری۔شہری لاکھوں روپے مالیت کے اثاثوں سے محروم۔تفصیلات کے مطابق سردار مسعود احمد سکنہ موہڑہ بھٹاں نے تھانہ روات پولیس کو بتایا کہ میری ہمشیرہ کے گھر سے نامعلوم چور کنڈے تالے توڑ کرلاکر سے پندرہ تولے طلائی زیورات مالیتی بائیس لاکھ روپے، جبکہ اسی رات خالہ کے بیٹے ارشد کے گھر کے تالے توڑکر بوفر اور یوپی ایس بیٹری مالیتی پچیس ہزار روپے چرا کر لے گئے۔اسی گاؤں کےضابط نظیم نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم چور نو اور دس اگست کی شب حویلی کی دیوار گرا کر تین مویشی مالیتی چار لاکھ روپے چرا کر لے گئے۔جانوروں کے کھروں کے نشان قریبی پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی طرف جاتے پائے گے۔ادھر اسد اقبال سکنہ بندہ کا 125 ہنڈا مؤٹر سائیکل مالیتی ایک لاکھ روپے چوری کرلیا گیا۔یاد رہے کہ تھانہ روات کی حدود میں آئے روز چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے اثاثوں سے محروم ہورہے ہیں۔جبکہ پولیس تھانہ روات پولیس چوروں کو لگام ڈالنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں