نالہ لئی میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد راولپنڈی میں پولیو پھیلنے کا شدید خطرہ ہے، محکمہ صحت راولپنڈی
راولپنڈی (ویب ڈیسک) ضلعی محکمہ صحت راولپنڈی نے پولیو سے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کی نقل و حمل میں تیزی کی وجہ سے الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ نالہ لئی میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد راولپنڈی میں پولیو پھیلنے کا شدید خطرہ ہے موجودہ صورتحال میں پولیو قطرے بیماری سے بچاؤ کا واحد ذریعہ ہیں ان خیالات کا اظہار ضلعی ڈپٹی ہیلتھ افسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے گزشتہ روزراولپنڈی پریس کلب میں ”پولیو کے خاتمے میں علما کا کردار“ کے حوالے منعقدہ ورکشاپ کے دوران کیاورکشاپ کا اہتمام ایمرجنسی آپریشن سینٹر اور تنظیم اتحاد امت پاکستان نے کیا تھا ورکشاپ سے ڈسٹرکٹ خطیب حافظ اقبال رضوی، علامہ مفتی محمد صدیق سعدی،قاری محمد شر یف اورمحمد ضیا الحق نے بھی خطاب کیاضلعی ڈپٹی ہیلتھ افسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا کہ نالہ لئی میں پولیو وائرس پایا گیا ہے پنجاب میں پولیو مہم 22 اگست سے 28 اگست تک جاری رہے گی انہوں نے کہاکہ عام بیماری کا خاتمہ دوائی کی ایک خوراک سے ممکن نہیں تو ویکسین کی ایک خوراک سے پولیو کا خاتمہ کیسے ممکن ہے پولیو قطرے بیماری سے بچاؤ کا واحدذریعہ ہیں انہوں نے کہا کہ قطروں سے بچے کے جسم میں موثر تحفظ پیدا ہوتا ہے اس موقع پر علما کرام نے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جس میں کہا گیا کہ مقررین نے کہا کہ پنجاب اور پاکستان پولیو کے خاتمے کا انتہائی نزدیک ہے پاکستان اور افغانستان سے مکمل خاتمہ تک آرام سے نہیں بیٹھ سکتے ویکسینیشن بچوں کا پیدائشی حق ہے انہیں اس سے محروم نہ کریں علمائے کرام مساجدکے ذریعہ پولیو کے بارے آگاہی پیدا کریں اورتمام مکتبہ فکر کے علماپولیو کے انسداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تمام مکتبہ فکر کے علما والدین کے خدشات دور کرنے میں اپنا کردار ادا کریں والدین افواہوں پر کان نہ دھریں پولیو سے بچاؤ کے قطرے ہی واحد ذریعہ ہیں پولیو ٹیمیں گھر گھر کر پہنچ کر ہمارے بچوں کو پولیو جیسے لا علاج مرض سے نجات دلوا رہی ہیں پولیو ٹیموں کا یہ اقدام قابل تعریف ہے اور دین اسلام کے عین مطابق ہے مسلمانوں میں بہترین وہ ہے جو دوسروں کا نفع کرے علمائے کرام کی پولیو کے انسداد پولیو کی کوششوں میں مکمل یقین دہانی پولیو ٹیمیں بچوں کی صحت مند افزائش کو یقینی بناتی ہیں تاکہ وہ بڑا ہو کر آقا کا صحت مند امتی بن جائے۔
کوئی تبصرے نہیں