کلر سیداں کے نواحی علاقے موہڑہ روپیال میں اہل خانہ کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور پچاس ہزار روپے نقدی سمیت لائسنسی پسٹل لے اڑےجاوید اختر سکنہ موہڑہ روپیال نے پولیس کو بتایا کہ میں گھر کو اچھی طرح بند کرکے کچھ دیر اپنے بھائی کے گھر گیاجب واپس آیا تو مین دروازے کا لاک ٹوٹا ہوا تھا نامعلوم چور میرے گھر سے نقدی پچاس ہزار روپے تیس بور لائسنسی پسٹل اور پندرہ جوڑے کپڑے مالیتی پندرہ ہزار روپے چرا کرلے گئےنامعلوم چوروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔پولیس چوکی چوکپنڈوری تھانہ کلرسیداں نے درخواست پر مقدمہ درج کرکے ضابطے کی کاروائی شروع کردی
کلرسیداں اہلخانہ کی عدم موجودگی میں نامعلوم چوروں نے گھر کا صفایا کر دیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں