فائل فوٹو |
راولپنڈی زمینی تنازعات پر لڑائی جھگڑے کے واقعات میں پانچ افراد زخمی۔تھانہ روات میں مقدمات درج۔پولیس کو نواحی علاقے جھمٹ کے رہائشی ذاکر حسین نے بتایا کہ میری ملکیتی زمین پر محمد حفیظ نے تجاوز کرکے دیوار تعمیر کرلی۔جو جرگے میں فیصلہ باوجود تعمیرات سے نہ باز آیا۔منع کرنے پر محمد حفیظ، سعید،خرم۔وغیرہ چھ اشخاص نے باہم صلاح مشورے سے ڈنڈوں اور کلہاڑیوں سے حملہ کرتے ہوئے مجھے،محمد محسن ،بھانجے شہزاد سمیت ادریس کو ناحق مضروب کردیا۔ادھر سعید اختر نے پولیس کو بتایا کہ اپنی زمین پر ٹریکٹر سے ہل چلوا رہا تھا کہ میراچچا زاد بھائی مسعود مسلح کلہاڑی موقع پر آگیا اور کہا کہ یہ زمین میری ہے، نے وار کلہاڑی کیاجو ہاتھ سے روکنے پر وار کلہاڑی سے میرے بائیں ہاتھ کی انگلی زخمی ہوگئی۔ تھانہ روات پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرلیے۔
کوئی تبصرے نہیں