چین نے موسمیاتی تبدیلی اور دہشتگردی کی روک تھام سمیت متعدد معاملات پر امریکا سے تعاون ختم کر نے کا اعلان کر دیا چینی وزارت خارجہ کا کہناہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے شدید تحفظات اور سخت مخالفت کے باوجود تائیوان کادورہ کیا اور ون چائنا پالیسی کو پامال کیاچینی وزارت خارجہ نے بطور احتجاج امریکا کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی اور دہشتگردی کی روک تھام سمیت متعدد معاملات پر تعاون ختم کرنے اور فوجی مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان کر دیااس کے علاوہ چین نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی پر پابندی بھی لگا دی جبکہ امریکا نے چین کا اقدام غیرذمہ دارانہ قراردیتے ہوئے اسے مسترد کر دیاترجمان امریکی قومی سلامتی کونسل جان کربی نے کہاکہ چین فوجی مشقیں اور بیان بازی ختم کرکے کشیدگی کم کر سکتا ہے جان کربی نے کہا کہ چین سمجھتا ہے کہ وہ ہمیں سزا دے رہا لیکن حقیقت میں وہ دنیا کوسزا دے رہا ہے دوسری جانب وائٹ ہاوس نے چینی سفیر کو طلب کر کے چینی حکومت کے اس فیصلے پر احتجاج بھی کیاہے
کوئی تبصرے نہیں