مری (بیورورپورٹ)وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی مری پروفیسر ڈاکٹر سید حبیب علی بخاری نے پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے اسمارٹ کلاس روم کی تعمیر کے لیے 5 ملین روپے کا چیک چیئر پرسن کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر وقاص بنگیال کے حوالے کیا،ہائیر ایجوکیشن کے پروجیکٹ کے تحت نہایت کم عرصے میں جدید ترین کمپیوٹر آلات سے آراستہ یہ سمارٹ کلاس روم تیار کیا جائے گا، کوہسار یونیورسٹی مری کے کیمپسز اس سمارٹ کلاس روم کے ذریعے براہ راست منسلک ہونگے اور ابتدائی طور BS اور MS کے کورسز اس سمارٹ کلاس روم کے ذریعے پڑھائے جائینگے،طلبہ وطالبات یونیورسٹی کے اساتذہ کے لیکچرز سے استفادہ حاصل کر سکے گیں جبکہ مستقبل قریب میں اس قسم کے مزید کلاس رومز بنانے کی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے، یونیورسٹی اساتذہ اور طلباء وطالبات نے اس جدید ترین منصوبے کے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب بخاری نے ہمیشہ تعلیمی میدان میں انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں اور یہ جدید ترین سمارٹ کلاس روم اسکا عملی ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ خوشی اس بات کی ہے کہ اس سمارٹ کلاس روم کے زریعے کوہسار یونیورسٹی کے طلبہ، اساتذہ اور ریسرچر ز استفادہ حاصل کر ینگے،ڈاکٹر حبیب بخاری نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے پوری دنیا ایک گلوبل ویلج بن چکی ہے اور اس قسم کے انقلابی اقدامات سے ہمارے تعلیمی ادارے کیلئے بین الاقوامی اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ساتھ براہ راست تعلیمی و تحقیقی روابط قائم کرنا نہایت آسان ہوگیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں