TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

مری بار ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس جشن آزادی کے حوالے سے پروگرام ترتیب دیئے گئے



مری بار ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس جشن آزادی کے حوالے سے پروگرام ترتیب دیئے گئے

                   مری(بیورورپورٹ) مری بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی کا  ایک اہم اجلاس صدرمری بارایسوسی ایشن اسد اقبال عباسی کی صدارت اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ صدر مری بارہال میں منعقد ہواجس میں جنرل سیکرٹری بار فخر محمود عباسی ایڈووکیٹ،نائب صدر بار یاسر یوسف ایڈووکیٹ،جوائنٹ سیکرٹری بار حنا آکاش ایڈووکیٹ اور لائبیری سیکر ٹری راجہ ناصر علی نے شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جشن آزادی کی ڈائمنڈ تقریبات کو بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، جوڈیشل کمپلیکس مری کو چراغاں سے سجایاجائیگا اور 14 اگست کی صبح پولیس کا چاک وچوبند دستہ پاکستانی پرچم کو سلامی دے گاجس کے بعدسول جج مری محمد وقاص ثناء، اسد اقبال عباسی صدر مری بار، فخر محمود جنرل سیکرٹری باراور دیگر ایگزیکٹو باڈی کے ممبران ہمراہ بار ایسوسی ایشن مر ی پرچم کشائی کرینگے جسکے بعد بار روم میں ایک عظیم الشان تقریب ہو گی جس میں پاکستان کے معرض وجود میں آنے کی 75 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا۔

 

کوئی تبصرے نہیں