TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

شہباز گل کوجیل انتظامیہ سے کوئی تکلیف یا شکائیت نہیں نہ ہی شہبازگل پر جیل میں کوئی تشدد ہوا،اسد عمر

شہباز گل کوجیل انتظامیہ سے کوئی تکلیف یا شکائیت نہیں نہ ہی شہبازگل پر جیل میں کوئی تشدد ہوا،اسد عمر



 

راولپنڈی(ویب ڈیسک)  پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی تصدیق کی ہے کہ شہباز گل کوجیل انتظامیہ سے کوئی تکلیف یا شکائیت نہیں نہ ہی شہبازگل پر جیل میں کوئی تشدد ہواالبتہ وفاقی پولیس نے ان پر تشدد کیا تھا وفاقی حکومت اب بھی ان کا جسمانی ریمانڈ لینے کے درپے ہے تاکہ شہباز گل سے عمران خان کے خلاف بیان دلوایا جا سکے فوج میں بغاوت کے الزام میں اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ شہباز گل سے تفصیلی ملاقات ہوگئی ہے شہباز گل اچھے اسپرٹ میں ہیں اڈیالہ جیل کے اندر شہباز گل کو شکایت نہیں ان پر تشدد اسلام آباد پولیس نے کیا تھاشہباز گل نے تشدد کے نشانات جج کو دکھائے تھے اور اسلام آباد پولیس کا اقدام انتہائی افسوسناک ہے حکومت کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے کہ شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ لیا جائے کیونکہ ان کی کوشش ہے کہ کہ عمران خان کے خلاف بیان لیا جائے انہوں نے کہا کہ شہباز گل کے فون پہلے روزہی پولیس نے لے لئے تھے شہباز گل پر تشدد کر کے جھوٹا بیان لینا چاہتے ہیں شہباز گل کو بتایا کہ پارٹی وکلا لیڈراور کارکنان ان کے ساتھ کھڑے ہیں اڈیالہ جیل میں تشدد نہیں ہوا اسلام آباد پولیس نے کیا شہباز گل نے تشدد کے نشانات جج کو دکھائے عمران خان نے جیل کی جوبات کی تھی وہ عمومی اصطلاح  ہے کیونکہ ہماری جیلوں کو عمومی طرز عمل یہی ہے عمران خان قانون کے علاوہ بات نہیں کرتا جعلی میڈیکل بنوانے کے لئے ٹوپی ڈرامہ کیا جارہا ہے راولپنڈی کے جلسہ کے لئے3 جگہوں کو دیکھ رہے ہیں اس وقت شہباز گل کی درخواست ضمانت دائر کی گئی ہے اگر انہیں ضمانت مل گئی تو ہم شہباز گل کا میڈیکل کرائیں گے شہباز گل کے بیان سے کچھ بھی اخذ کیا جا سکتا ہے شہباز گل محب وطن ہے اور اس سے کبھی پاکستان کے خلاف بات نہیں سنی ن لیگ،جے یو آئی و دیگر جماعتوں نے بھی افواج کے خلاف بات کی ہے شہباز گل اپنی وضاحت دے دیگا دیگر سے سوال نہیں کرتے نہ ان پر ایف آئی آر دیتے ہیں پٹرولیم کی قیمتوں پر افراط زر عروج پر ہے نواز شریف واپس آئیں گے تو ان کے لئے قانون کے مطابق فیصلہ ہونا چاہیے نواز شریف ہمارے لئے کوئی ہوا نہیں ہے ہم ان سے ڈرتے نہیں عمران خان اور نواز شریف کدونوں انتخابی مہم چلائیں گے تو ہم دو تہائی اکثریت لے کر آئیں گے۔

 

کوئی تبصرے نہیں