فائل فوٹو |
اسلام آباد (راجہ طیب) وزارت داخلہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ چاروں صوبائی حکومتوں نےسیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوج تعینات کرنےکی ریکوزیشن بھجوائی، ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشنزمیں مدد کیلئے پاک فوج کی تعیناتی کی جارہی ہے، پاک فوج کو چاروں صوبوں کے سیلاب سے آفت زدہ علاقوں میں تعینات کیا جارہا ہے وزارت داخلہ کے مطابق سول حکومت کی مدد کیلئے چاروں صوبوں میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے اور آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعیناتی کی سمری وفاقی کابینہ کوحتمی منظوری کیلئے بھجوادی ہے واضع رہے کے ملک بھر میں مون سون بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی ہے اور ملک کے چاروں صوبے اس وقت بدترین سیلابی ریلوں کی زد میں ہیں ملک میں سیلابی ریلوں اور دیگر واقعات میں ابتک 900 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں