مری(بیورورپورٹ) قوموں کی ترقی میں تعلیم کابنیادی کردار ہے دینی اوردنیاوی تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کاحق ہے سرکاری تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ نجی تعلیمی ادارے کا کردار بھی تعلیم کے فروغ کیلئے انتہائی اہم ہوچکا ہے ان خیالا ت کااظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن مری احمدحسن راجہ نے بطور مہمان خصوصی دارارقم سکول سنی بنک میں سالانہ والدین کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ڈائریکٹر ارارقم سکول ملک اظہر،پرنسپل مسز سجاد عباسی،طلباء وطالبات کے والدین اورمعززین علاقہ نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی اس تقریب کاوقار اس وقت بہت بلند ہواجب قرآن پاک حفظ کرنے والے 11 طلباء کی دستاربندی کی گئی تو شرکاء نے بھرپورداد دی،طلباء طالبات نے خوبصورت ملی نغمے پیش کئے،دلکش ٹیبلو پیش کرنے پر شرکاء نے بھرپور حوصلہ افزائی کی جبکہ تقریب میں چاروں صوبوں کی ثقافت کا دلفریب پروگرام کو سامعین نے بہت پسند کیا،تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی،خوشحالی،امن وامان کیلئے خصوصی دعابھی کی گئی۔
کوئی تبصرے نہیں