مری(بیورورپورٹ)میونسپل کارپوریشن مری کے چیف آفیسر نعیم الرحیم،میڈیکل سپریٹنڈنٹ ٹی ایچ کیوہسپتال مری ڈاکٹر عبدالسلام عباسی،قاری سیف اللہ سیفی،مری آرٹس کونسل کے شکور اوردیگر اداروں کی قیادت میں ہفتہ ڈینگی مکاؤ مہم 22 سے 27 اگست تک کے سلسلہ میں مال روڈ مری پرعوام کی آگاہی کیلئے واک کا اہتمام کیا گیا جس میں صحافیوں،وکلاء، تمام سرکاری اداروں کے افسران،عملے،سیاحوں،تاجروں،اہلیان علاقہ اورایم سی مری کے ملازمین ناصر رشید،الطاف حسین کے علاوہ دیگر ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ڈینگی سے بچاؤ،حفاظتی تدابیر اورحکومت پنجاب کی ہدایات کے متعلق آگاہی دی گئی۔
مری ڈینگی مکاؤ مہم کے سلسلے میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں