TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

تحفظ شان صحابہ کے حوالے سے جامع مسجد فیضان مدنیہ آہدی موڑ میں اہم اجلاس

گوجرخان(نمائندہ ) تحفظ شان صحابہ کے حوالے سے جامع مسجد فیضان مدنیہ آہدی موڑ میں ایک اہم اجلاس،تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کی شرکت،گستاخ رسولﷺ، گستاخ اہلبیت اور گستاخ صحابہ کے خلاف مل کر نمٹنے کا فیصلہ،مقدس ہستیوں کے خلاف بیان بازی کرکے علاقہ میں انتشار پھیلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر علاقہ کا امن قائم رکھنے کے لیے کام کریں گے شرکاء کا اعلان، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز غربی گوجرخان کے علاقے آہدی موڑ میں واقع جامع مسجد فیضان مدینہ میں شان صحابہ کے تحفظ کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام مکاتب فکرکے علماء کرام نے شرکت کی جس میں میزبانی حافظ مزمل مشتاق رضوی نے کی اور اس اجلاس میں خصوصی شمولیت صدر جماعت اسلامی یوتھ پی پی9حبیب قریشی جو کہ پی پی9 کے ایم پی اے کے امیدوار بھی ہیں اور چوہدری عابد حسین ایڈووکیٹ جو ایم این اے52 کے امیدوار بھی ہیں اور انکے علاوہ میں70 کےقریب علماء کرام نے شرکت کی آہدی گاوں میں جو انتشاری گفتگو ہوٸی اس حوالے سے علامیہ جاری کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ صحابہ کرام رضی اللہ کا جو باغی ہے اس کا تعاقب کیا جائے گا اور شان صحابہ مں گستاخی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اجلاس میں علماء کی ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گٸی جو ان معاملات کو حتمی شکل دے گی اور مقریرین کا کہنا تھا کہ گستاخ رسول گستاخ صحابہ گستاخ اہلیبت گستاخ اولیاء کسی بھی رعایت کے مستحق نہی اور کچھ چھپے ہوئے عناصر جو ان کی پشت پناہی کر رہے ہیں اور ان کو گاٸیڈ لاٸن دے رہے ہیں ان کو بھی سامنے لایا جاٸے گا

کوئی تبصرے نہیں