TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

کوہسار یونیورسٹی کے زیر اہتمام بک فئیر کوہسار یونیورسٹی مری جھیکا گلی کیمپس میں شروع

            مری(بیورورپورٹ)کوہسار یونیورسٹی مری کے زیر اہتمام بک فئیر کوہسار یونیورسٹی مری جھیکا گلی کیمپس میں شروع ہو گیا ہے دو دن تک جاری رہنے والے اس بک فیئر کا افتتاح پروفیسر یوسف خشک چیئرمین اکیڈمی آف لیٹرز پاکستان نے وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی مری پروفیسر ڈاکٹر سید حبیب علی بخاری کے ہمراہ کیا اس موقعہ پر طلباء وطالبات نے کتب میں گہری دلچسپی لی اس کتب میلہ میں سائنس ادب آئی ٹی بائیو سائنسز ایگریکلچر اور ٹورازم سے متعلقہ کتب رکھی گئی ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر یوسف خشک نے کتب بینی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور پاکستان میں اس کی کمی پر افسوس کا اظہار کیا انہوں نے کوہسار یونیورسٹی مری کی طرف سے اس کتاب میلے کے اہتمام پر خوشی کا اظہار کیا اور طلباء وطالبات سے کہا کہ وہ نصاب کے علاؤہ تمام ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیں اور بالخصوص کتابوں سے اپنا رشتہ مستحکم رکھیں اس موقعہ پر وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی مری نے کہا کہ ہر طالب علم کو ہر روز مطالعہ اپنا معمول بنانا چائیے وائس چانسلر نے معزز مہمان ڈاکٹر یوسف خشک کا اس کتب میلے کے افتتاح کرنے پر شکریہ ادا کیا اور ڈاکٹر محمد وقاص بنگیال کو اس کتب میلہ کے انعقاد پر شاباش دی انہوں نے کہا کہ کوہسار یونیورسٹی کتب بینی کے فروغ کیلئے اس طرح کے پروگرام منعقد کرتی رہے گی یہ کتب میلہ کل بروز جمعرات بھی جاری رہے گا۔


کوئی تبصرے نہیں