تھانہ روات پولیس کی بحریہ ٹاؤن میں شیشہ سنٹر خلاف کاروائی مقدمات درج
تھانہ روات پولیس کی بحریہ ٹاؤن میں شیشہ سنٹر خلاف کاروائی۔مالک سمیت پانچ نوجوان قابو،سامان سمیت ساؤنڈ سسٹم قبضے میں لے لیا۔ دیگر کاروائیوں میں موٹر سائیکل ون ویلرز سمیت کار ڈرفٹنگ کرنے والے والوں خلاف بھی مقدمات درج۔تھانہ روات پولیس نے بحریہ ٹاؤن فیز سات ولائت کمپلیکس میں ٹائیگر لاؤنج شیشہ کلب خلاف کاروائی کرتے ہوئے کلب مالک بلال سمیت اویس ،فرقان وغیرہ کو قابو کرلیا جو شیشہ سموکنگ میں مشغول تھے۔پولیس نے موقع سے حقے،فلیور سمیت ساؤنڈ سسٹم کو بھی قبضے میں لے لیا۔ادھر مؤٹر سائیکل پر غفلت ولاپرواہی اور تیز رفتاری سے ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں خلاف کاروائی میں دانیال، نوید،دائم منیر،مرید عباس جبکہ کار ڈرفٹنگ کرنے والے عمیر ،ہریرہ ناصر خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔
کوئی تبصرے نہیں