مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاپانی وزیر دفاع نے کہا کہ چین نے9 بیلسٹک میزائل داغے جن میں سے 5جاپان کے خصوصی اقتصادی زون میں جا گرے۔ان کا کہنا تھا کہ جاپان کے خصوصی اقتصادی زون میں گرنے والے پانچ میزائل چین کی طرف سے اعلان کردہ ہیٹروما جزیرے کے جنوب مغرب میں قائم تربیتی علاقے کے اندر جاپان کے خصوصی اقتصادی زون میں گرے۔ ایک میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون کے باہر یوناگنی جزیرے کے شمال-شمال مغرب میں واقع تربیتی علاقے کے اندر سمندری علاقے میں گرا۔دو راکٹ تائیوان کے جنوب مغرب میں تربیتی علاقے میں گرے، اور ایک نے تائیوان کے شمال میں تربیتی علاقے کو نشانہ بنایا۔ میزائل گرنے پر جاپان کی طرف سے خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں اور فوج کو الرٹ کر دیا گیا۔جاپان نے میزائل گرنے پر چین کی حکومت سے احتجاج کیا۔
کوئی تبصرے نہیں