ایک قوم بن کر پاکستان کا مستقبل سنوارنا ہو گا، ندیم رؤف
راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ندیم رؤف نے کہا ہے کہ ہمیں ایک قوم بن کر پاکستان کا مستقبل سنوارنا ہو گا نئے دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے تصورات کی روشنی میں عزم، اتحاد اور نظم و ضبط کے ساتھ پاکستان کو ایک مضبوط معاشی قوت بنائیں گے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملک کی ترقی کے لئے عملی اقدامات اٹھائے گی تاجر برادری پاکستان بنانے والوں میں شامل ہے اور اسکی بقاء اورسا لمیت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا پاکستان کی 75ویں سالگرہ کے موقع اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہمارے بعد آزاد ہونے والی مملکتیں اقتصادی و صنعتی ترقی میں ہم سے بہت آگے نکل گئی ہیں انہوں نے کہا کہ قوم اور تاجر برادری تجدید عہد کرتی ہے کہ مقاصد کے حصول کے لیے اتحاد اوریک جہتی کا مظاہرہ کریں گے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر نے ہمیشہ ملکی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے اور نہ صرف ملک میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لئے ماضی میں بھی ہر ممکن کوشش کی اور مستقبل میں بھی اسی جذبے کو جاری رکھا جائے گا،اس جشن آزادی پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل ملک کی سلامتی اور بقاء کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مشترکہ طور لائحہ عمل تشکیل دینے کی ضرورت ہے اور کسی ایسے اقدام کا حصہ نہ بنا جائے جو ملک کو مزید اندھیروں میں لے جائے اور نوجوانوں کو خاص طور پر قائد اعظم اور علامہ اقبال کے افکار پر عمل کرنے کی تربیت دی جائے۔
کوئی تبصرے نہیں