راولپنڈی(راجہ طیب) اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے گزشتہ روز راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیا جہاں پر آر پی او عمران احمر،کمشنر راولپنڈی نورالامین مینگل، سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اورایس ایس پی آپریشنز وسیم ریا ض خان سے ملاقات کی اراکین اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی، صوبائی وزیر کوآپرٹیو محمد بشارت راجہ،کوآرڈنیٹر ٹو چیف منسٹرپنجاب حاجی امجد محمود،ممبرقومی اسمبلی عامرمحمود کیانی، ممبر صوبائی اسمبلی راشد حفیظ، ممبر صوبائی اسمبلی جاوید کوثر، ممبر صوبائی اسمبلی ساجد محمود، ممبر صوبائی اسمبلی عمر تنویر بٹ اوردیگر ممبران کے نمائندگان شامل تھے آر پی او اور سی پی او راولپنڈی نے اراکین کو راولپنڈی پولیس کی جانب سے جرائم کی روک تھام اورامن وامان کے قیام کے لئے کئے گئے اقدامات کے ساتھ شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے موثر پبلک سروس ڈیلیوری کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیاگیاآر پی او نے کہاکہ بہترین سروس ڈیلیوری اور انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے، سی پی او نے کہاکہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے راولپنڈی پولیس شب و روز سرگرم عمل ہے۔
کوئی تبصرے نہیں