TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

اٹک بجلی کے بلو ں میں ظالمانہ ٹیکس کے خلا ف احتجاج کے دوران شہریو ں نے پشا ور کرا چی روڈ بند کر دی

 فائل فوٹو

 اٹک ( مہتاب منیرخان سے)  حکو مت کی جانب سے بجلی کے بلو ں میں ظالمانہ ٹیکس اور بلا جوا ز اضا فے کے خلا ف شہریو ں نے پشا ور کرا چی رو ڈ ، شیرا ں والا چوک ، پیپلز کا لو نی کے قریب رو ڈ بلاک کر کے احتجاج کیا جو کا فی دیر جا ری رہا ، شہریو ں نے سڑک پر ٹا ئر نذر آتش کرنے کے علا وہ اینٹیں اور پتھر رکھ کر رو ڈ بلاک کیا اور سڑک پر تا ر بھی لگائی تاکہ کسی قسم کی ٹریفک نہ گزر سکے شہریوں نے پلے کا رڈ ز اور پینا فلیکس جن پر پی ڈی ایم کی حکو مت کے خلاف نعرے اور اپنے مطا لبا ت درج تھے اٹھا رکھے تھے ، مظا ہرین پی ڈی ایم حکو مت ، نو از شریف ، شہبا ز شریف ، مریم نواز ، آصف زردا ری ، مولا نا فضل الرحمان کے خلا ف نعرہ بازی بھی کرتے رہے ، رو ڈ بلاک ہونے کے سبب دونو ں اطراف میں ٹرانسپورٹ کی لمبی لائینیں لگ گئیں ، روڈ بلاک کی اطلا ع پر ماڈل پولیس اٹک سٹی کا عملہ اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندہ بھی مو قع پر پہنچ گئے جنہو ں نےاحتجاجی مظاہرین سے کامیاب مذا کرا ت کر کے رو ڈ بلاک ختم کرایا ، اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے احتجاجی شرکا ء کے قائدین نیاز خان اور دیگر نے کہا کہ نیو ٹرل اپنا کردا ر ادا کریں ، پی ڈی ایم کی 13 جما عتی حکومت بری طرح ناکام ہو گئی ہے اور وزیر اعظم شہبا ز شریف پاکستان کی تاریخ کے سب سے ناکام ترین وزیر اعظم ثا بت ہو ئے ہیں جنہو ں نے وزیر اعظم بننے کے شو ق میں اپنے بھائی قائد مسلم لیگ (ن) محمد نوا ز شریف ، ان کی بیٹی مریم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی سیا سی سا کھ اور سیا ست کو تبا ہ و بربا د کر دیا ہے ، احتجاجی شرکا  ء پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔

کوئی تبصرے نہیں