فائل فوٹو |
راولپنڈی (راجہ طیب) میجر جنرل محمدانیق الرحمن ملک نے جمعرات کے روزاینٹی نارکوٹکس فورس کے نئے ڈائریکٹر جنرل کا چارج سنبھال لیاہے اس ضمن میں کمان تبدیلی کی باقاعدہ تقریب اے این ایف ہیڈکوارٹرمیں منعقد کی گئی جس میں نئے و سابق ڈی جی، اے این ایف کے علاقائی کمانڈروں اور دیگر افسران و اہلکاروں نے شرکت کی تقریب میں میجر جنرل غلام شبیر ناریجو نے نئے آنے والے ڈی جی میجر جنرل محمد انیق الرحمن ملک ہلال امتیاز(ملٹری)کو باضا بطہ طور پر فلیگ آف کمانڈ پیش کیا شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سابق ڈی جی میجر جنرل غلام شبیر ناریجو نے اُن کی سربراہی میں محکمے کو حاصل ہونے والی کامیابیوں کا مختصر احاطہ کیا انہوں نے فورس کے سربراہ کی حیثیت سے معاشرے سے منشیات کی لعنت کے خاتمے کے مشن سے متعلق اپنے تجربات سے آگاہ کیاانہوں نے کہا کہ یہ میرے لئے اعزاز ہے کہ میں نے اپنی صلاحیتوں کے مطابق بہتر انداز میں ملک کی خدمت کرنے کی کوشش کی انہوں نے اس امر کی یقین دہانی کروائی کہ نئے ڈی جی میجر جنرل محمدانیق الرحمن ملک کی کمان میں محکمہ مزید ترقی کرے گا جو محکمے کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور منشیات کے خاتمے کے مقدس فریضے کے ارادے سے فورس میں شامل ہوئے ہیں میجر جنرل غلام شبیر ناریجو نے نئے ڈی جی اور محکمے کیلئے نیک تمناؤ ں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
کوئی تبصرے نہیں