TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینے کے متحمل نہیں ہوسکتے، مفتاح اسماعیل

پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینے کے متحمل نہیں ہوسکتے، مفتاح اسماعیل


وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق  دوست ملکوں سے4 ارب ڈالر حاصل کرنےکا انتظام کرلیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں  مفتاح اسماعیل سے  میزبان نے پوچھا کہ 'کیا کل پیٹرول کی قیمت کم ہونے جارہی ہے؟ کیونکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمتیں کمی ہوئی ہیں اور روپیہ بھی تگڑا ہوا ہے؟' اس پر ان کا کہنا تھا کہ نہ ایک روپےکا ٹیکس لگے اور نہ لیوی لگےگی، وزارت خزانہ کی جانب سے کوئی اضافہ نہیں ہوگاان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینےکے متحمل نہیں ہوسکتے، ہم نقصان برداشت نہیں کرسکتےمفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے قرضےکے لیے پہلے4 ارب ڈالرکا بندوبست کہیں اور سےکرنےکی شرط لگائی تھی، دوست ملکوں سے 4 ارب ڈالر حاصل کرنےکا انتظام کرلیا ہے، آئی ایم ایف کو کل تک لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کرکے بھیج دیں گے، ہم سب کو بیٹھ کر چارٹر آف اکانومی کرنا ہوگا، تیل کی 1بلین ڈالرکی خبر میں نہیں سعودی عرب تصدیق کرے تو بہتر ہے۔


 

کوئی تبصرے نہیں