کوٹلی ستیاں ( نوید ستی سے ) کوٹلی آزاد کشمیر میں شاندار عالمی تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد ، جس کی صدارت پیر آف بلاوڑہ شریف بانی سپاہ سالار تحریک ختم نبوت قلندر دوراں صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار نے کی۔کانفرنس میں کوٹلی میر پور جہلم ،ہجییرہ اور اس کے ملحقہ علاقوں سے لاکھوں کی تعداد میں جم غفیر کی تعداد میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔کانفرنس میں تشریف آوری پر اپنے پیرو مرشد کا استقبال کرنے کے لیے تاجدار ختم نبوت زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے ہر شخص ایک دوسرے سے سبقت لے جاتا ہوا دکھائی دیا۔کانفرنس میں نامور علماےدین اور عالمی شہرت یافتہ ثناء خواں حضرات نے نذرانہ عقیدت پیش کیے جس پر تاجدار ختم نبوت کے نعرے بلند کرتے ہوئے زائرین سے بھرپور داد دیتے رہے۔قلندر دوراں صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار نے دربار عالیہ بلاوڑہ شریف کی جانب سے ختم نبوت کا پیغام دیتے ہوئے فرمایا کی تاجدار ختم نبوت خاتم النبیین حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔حضور صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی ختم نبوت پر کامل یقین ایمان کامل ہونے کی نشانی ہے۔ختم نبوت پر کامل ایمان رکھنے والا امن پسند ہوتا ہے۔اس کانفرنس میں غیر مسلم مذہب سے تعلق رکھنے والے ایک شخص جس کا تعلق گھوئی آ زاد کشمیر سے تھا اس نے لاکھوں لوگوں کے درمیان حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ختم نبوت پر ایمان لاتے ہوئے انی و سپہ سالار عقیدہ تاجدار ختم نبوت صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار کے ہاتھ پر کلمہ حق بلند کیا اور قادیانیت سے توبہ کرتےہو ے مسلمان ہوا جس پر صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار نے کہا کہ اللہ کے فضل وکرم سے ایک جنتی آدمی کا زائرین نے دیدار کیا۔کانفرنس کے اختتام پر سرکار جی نے آنے والے لاکھوں زائرین کو دم فرمایا اور صلوت و سلام کے بعد ملک پاکستان کی سلامتی اور عالم اسلام کی سلامتی کے لیے دعا کی۔کوٹلی آزاد کشمیر اور اس کے گردونواح سے زائرین دربار عالیہ بلاوڑہ شریف اور آستانہ کلر سیداں میں دم کروانے اور دعائیں لینے آئے ہیں مگر آ ج اپنے پیرو مرشد کی تشریف آوری پر لاکھوں کی تعداد میں اس کانفرنس میں تشریف لائے۔کوٹلی کی سرزمین نے اس سے بڑی کانفرنس آج سے پہلے نہیں دیکھی گئی ۔ختم نبوت کی پاسبانی اور مخلوق خدا کی بے لوث خدمت ہے جس کے باعث حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار جہاں بھی جاتے ہیں لاکھوں لوگوں کا سمندر امڈ آتا ہے۔تاجدار ختم نبوت زندہ باد
کوئی تبصرے نہیں