TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

ایم پی اے چوہدری ساجد محمود نے علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے دن رات کوششاں ہیں ، رب نواز قریشی


 مندرہ (ساجد نقوی) پاکستان تحریک انصاف تحصیل گوجرخان کے سینئر راہنما رب نواز قریشی نے کہا ہے کہ ایم پی اے چوہدری ساجد محمود نے علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہیں مندرہ بھاٹہ روڈ کی تعمیر کے لیے تمام فنڈ کا اجراء کر کے روڈ کی تعمیر کو فی الفور مکمل کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے انجینئر حمزہ اور انکی ٹیم کو تنبہہ کی کہ روڈ کی سیفٹی کے لیے اور نکاسی آب کے لیے جہاں ضروری سمجھا جائے پلی تعمیر کی جائے اور سانپوں والی کسی کے نام سے مشہور جگہ پر تقریباً16فٹ تک پلی کو اونچا اور کوری دولال گاؤں کے قریب پل کو بھی اونچا کیا جائے تا کہ بارشوں کے دنوں میں آمد ورفت کا سلسلہ منقطع نہ ہو ا اور اہلیان علاقہ بلا تعطل اپنی آمد و رفت جاری رکھ سکیں اس ضمن میں گزشتہ روز انجینئر حمزہ،سید عمران شاہ آف لالہ موسیٰ، خالد نے پاکستان تحریک انصاف کے راہنماوں رب نواز قریشی، سابق جنرل کونسلرو یوسی صدر ملک طاہر رشید، راجہ محمد سہراب،محمد رفیق جنجوعہ کے ہمراہ موہڑہ مندو، فیصل کالونی،کوری دولال تک روڈ کا معائعنہ کیا اور مقامی لوگوں سے نکاسی آب اورپلی کی تعمیر کے سلسلہ میں مشاورت کی پاکستان تحریک انصاف کے راہنماوں نے ایم پی اے چوہدری ساجد محمود کی مندرہ تا بھاٹہ روڈ کی تعمیر میں گہری دلچسپی لیکر فنڈ اجرا ء کروانے پر انکا شکریہ ادا کیا۔

کوئی تبصرے نہیں