مری (بیورورپورٹ) مری بار ایسوسی ایشن کی جانب 28 اگست کو ایک لاکھ روپے سیلاب زدگان ریلیف فنڈز میں دینے کے بعددوسرے دن 29اگست کو بھی مزید ایک لاکھ روپے نقد ریلیف فنڈ میں عطیہ کردئیے مری بار ایسوسی اشن ایک ہفتہ تک روزنانہ ریلیف فنڈز جمع کرکے الخدمت فاؤنڈیشن کے فنڈزمیں جمع کروائے جائینگے اس موقع پر مری بار ایسوسی ایشن کے صدر اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری فخرمحمودعباسی ایڈووکیٹ،شبیر محمودملک ایڈووکیٹ،سابق صدر بار جلیل اختر عباسی ایڈووکیٹ اورسردار ساجد قریشی ایڈووکیٹ نے الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل مری کے رہنماء عبدالعلیم عباسی اور قاری راشد محمودعباسی نے ایک لاکھ روپے وصول کئے اورمری بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اوردیگروکلاء کاشکریہ اد اکیا،وکلاء رہنماؤں نے کہا کہ سیلاب زدگان کی زیادہ سے زیادہ امداد کی جائیگی اس سلسلے میں روزانہ کی بنیادپر فنڈز الخدمت فاؤنڈیشن کو عطیہ کئے جائینگے۔
مری بار ایسوسی ایشن نے مزید ایک لاکھ روپے ریلیف فنڈ میں عطیہ کردئیے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں