مری آرٹس کونسل میں جشن آذادی کی ڈائمنڈ جوبلی پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا
مری(بیورورپورٹ)حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق جشن آذادی کی ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے پنجاب آرٹس کونسل مری میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مورخہ 12اگست دوپہر 2:30بجے مری کی نایاب عکسی تصاویر کو آرٹ گیلری میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا،مورخہ 13 اگست کو صبح 10 بجے دینی مدارس کے طلباء کے مابین تقریری مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ دوپہر 12 بجے تحریک پاکستان پر مشتمل تصویری نمائش آرٹ گیلری میں آویزاں کی جائے گی مورخہ 14اگست صبح 9:30 بجے جشن آزادی ریلی کا اہتمام کیاجائے گا، پرچم کشائی کی تقریب 10بجکر30 منٹ پرہوگی اور 11 بجے کیک کاٹا جائے گا جبکہ 14 اگست سہ پہر 3 بجے گرینڈ میوزک شو کا انعقاد کیا جائے گا جس میں معروف گلوکار شکیل اعوان ملی نغمے پیش کریں گے تمام احباب سے شرکت کی استدعا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں