مری(بیورورپورٹ)آج وطن عزیز کا بہت بڑا حصہ سیلابوں کی لپیٹ میں ہے ہمارے ہم وطن کسمپرسی کی حالت میں ہیں ایسے میں دکھی انسانیت کی خدمت بہترین عبادت ہے مری کے عوام سیلاب سے متاثرہ اپنے بہن بھائیوں کی مشکل کی اس گھڑی میں دل کھول کر مدد کریں ان خیالات کا اظہار مری بار ایسوسی ایشن کے صدر اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ۔نے الخدمت فاؤنڈیشن مری کے ذمہ داران کو مری بار کی طرف سے ابتدائی طور پر ایک لاکھ روپے نقد رقم عطیہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مری بار ایسوسی ایشن ایک ہفتہ لگاتار کمپ لگائے گی اور متاثرین سیلاب کے لیے فنڈ جمع کر کے الخدمت کے حوالے کرے گی اس موقع پر بار کے عہدیداران فخر محمود عباسی، راجہ ناصر علی، محترمہ حنا آکاش، سابق صدر مری بار جلیل اختر عباسی ایڈووکیٹ،وسیم الدین احمد عباسی ایڈووکیٹ،دیگر وکلاء اور الخدمت مری کے رہنما ؤں شکیل احمد عباسی، امداد حسین، راشد محموداور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اوراس کارخیرمیں حصہ لینے پرالخدمت کے ذمہ داران نے مری بارایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا۔
مری کے عوام سیلاب سے متاثرہ اپنے بہن بھائیوں کی مشکل کی اس گھڑی میں دل کھول کر مدد کریں، اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں