اسلام آباد: وزارت تجارت نے ایران اور افغانستان سے پیاز، ٹماٹر درآمد کرنے کی سمری تیار کرلی گئی ہے وزیر تجارت نوید قمر کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں ملک میں پیاز اور ٹماٹر کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا ذرائع نے بتایا کہ آئندہ تین ماہ تک ٹماٹر اور پیاز کی قلت کا سامنا رہ سکتا ہے، پیاز اور ٹماٹر کی درآمد سے مقامی منڈی میں قیمتوں میں کمی آئے گی ذرائع کا کہنا ہےکہ وزارت تجارت نے ایران اور افغانستان سے پیاز، ٹماٹر درآمد کرنے کی سمری تیار کی ہے، ان دونوں ممالک کے ساتھ تجارتی انتظامات کے باعث فارن ایکسچینج پربہت کم اثرپڑےگا قیمتوں میں کمی کے لیے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر لیویز اور ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ سمری منظوری کے لیے فوری طورپر اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں