راولپنڈی محکمہ پولیس میں بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹر تقرری کاجعلی لیٹر لے کر پولیس ٹریننگ سکول روات رپورٹ کرنے والا جعل ساز پکڑا گیا۔تھانہ روات پولیس کو محرر پی ٹی ایس روات نثار احمد اے ایس آئی نے بتایا کہ میرے پاس محمد اطہر ساکن تحصیل و ضلع نارووال آیا اؤر انگریزی لیٹر پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اے ایس آئی بھرتی ہوا ہے۔تصدیق پر مذکورہ لیٹر جعلی نکلا۔ محرر پی ٹی ایس کی درخواست پر جعلسازی کے مرتکب شخص محمد اطہر خلاف تھانہ روات پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
کوئی تبصرے نہیں