اسلام آباد [آصف شاہ] ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ملکی و بین الاقوامی سطح کے مقابلوں کیلئے تیار کرنا ہے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم۔نصابی سرگرمیاں بھی اہمیت کی حامل ہیں ڈائریکٹر مہران کالجز اینڈ سکول طارق بٹ کا تقریب سے خطاب تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مہران گروپ آف کالجز اینڈ سکول کی جانب سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے حوالہ سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تلاوت کے بعد نعت رسول مقبول پیش کی گئی پروگرام کو مہران سکول اینڈ کالجز کے ڈائرئیریکٹر طارق بٹ نے آرگنائز کیا تھا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں تقریبا بیس سے زائد سکولوں کےہونہار بچوں نے حصہ لیا تھا مہران کالجزٹیلنٹ ہنٹ ٹاپر پہلے تین پوزیشن ہولڈرزمیں ہونہار گرامر اسکول کی حلیمہ شکیل پہلے نمبر پر جبکہ اسی سکول کی انوشہ قیصر نےدوسری جبکہ اریبہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول موہڑہ داروغہ کی اریبہ نے دوسری جبکہ قوم پبلک سکول کی انشرا نعیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پہلی دس بہترین پوزیشن ہولڈر میں فزا فیاض کیرئیر پبلک سکول ڈھوک میجر وڈیہ شفیق گورنمنٹ گرلز سکول موہڑہ دروگہ ایمن APSروات ایم نعمان سائنسی ماڈل اسکول ایم عبداللہ علیزہ خرم گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھاٹہ سلیمان پی سی ایس ساگری بسمہ شاہد گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بسالی پاکیزہ نثارگورنمنٹ گرلز ہائی سکول بسالی کے بچے اور بچیاں شامل ہیں پروگرام میں اول آنےوالوں کو بیس ہزار کیش پرائز دوئم کو دس ہزار کیش پرائز جبکہ دیگر کامیاب بچوں کو پانچ پانچ ہزار کے نقد انعام دیے گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹرمہران کالج طارق بٹ نے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں سے علاقہ میں علم کی روشنی کو پھیلانے کے لیے کوشاں ہوں اوریہ اللہ کا فضل کرم ہے کہ اب تک ہزاروں کامیاب طلبہ مختلف شعبہ۔زندگی میں کارہائے نمایاں سرانجام دےبرہے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنےکا مقصد نوجوانوں کوہم نصابی اورکھیلوں کی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا تھا تاکہ طلبہ طلبات زندگی میں آنے والی مشکالات کا مقابلوں کرنے کی صلاحیت ہو کرنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارا ادارہ جہاں تعلیم کی شمع روشن کرنے کے لیے کوشاں ہے وہاں علاقہ کے زہین فطین طلبہ کی صلاحیتوں نکھارناہمارے منشور میں شامل ہے پرانے نظام اور دورختم ہوچکا اب دنیاء ایک ماڈل ویلج بن چکی ہمیں آئندہ کے چیلنجز سے نمٹنے اور دنیاء کی اقوام سے مقابلے کے لیے ایک الگ انداز میں کام کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ جس مشن اور مقصد کے لیے اس شعبہ میں آیا تھا الحمد للہ اس کی کامیابی کے لیے کوشاں ہوں اور اس طرح کی بہت سی سرگرمیاں مستقبل قریب میں ہماری ترجیحات میں ہیں ہم نے اس سال اپنے کالج میں طلبہ کے گروپس بنا کر ان میں کھیلوں کے مقابلے کروائے اور اس کے لیے پروفیشنل گراونڈ ہائیر کیے تاکہ انکے اندر کی ججھک کو ختم۔کیا جا سکے تقریب میں حصہ لینے تمام سکولوں کے والدین اور اساتذہ سمیت بڑی تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی
کوئی تبصرے نہیں