TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

دنیا کی کوئی طاقت پاکستان میں نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتی، رمضان چشتی


راولپنڈی (نامہ نگار) تحریک لبیک پاکستان ضلع راولپنڈی کے امیرحاجی رمضان اعوان چشتی نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان بدترین کریک ڈاؤن کے باوجود بھی پوری آب و تاب کے ساتھ میدان عمل میں کھڑی ہے اور دنیا کی طاقت پاکستان میں نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتی ہم اگر نظام مصطفی کا سورج پاکستان میں طلوع ہوتا نہ بھی دیکھ سکے تو ہماری نسلیں ضرور دیکھیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی پی17 کے زیر اہتمام تربیتی ورکرز کنونشن سے خطاب میں کیاکنونشن میں نائب امیر راولپنڈی محمد علی جمال،سیکورٹی انچارج راولپنڈی شیخ واصف اقبال، امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ  این اے62 سجاد اکبر عباسی ایڈووکیٹ، سرپرست اعلیٰ پی پی 17 شیخ ندیم صراف و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی جبکہ کنونشن سے ناظم اعلیٰ ضلع راولپنڈی علامہ شفیق قادری،نائب امیر حلقہ پی پی17 راجہ دانش بختیار دھنیال نے بھی خطاب کیاحاجی رمضان اعوان چشتی نے حلقے کے ذمہ داران و کارکنان کو کامیاب ورکرز کنونشن کروانے پر مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ ہمارا جینا مرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کی خاطر ہے ہم پاکستان میں نظام مصطفیٰ کی جد و جہد کے لئے نکلے ہیں عوام تحریک لبیک پاکستان کا ساتھ دے ہم آپ کو مایوس نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہاکہ تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم کرنے والے خود کالعدم ہونے کے قریب ہیں اور اللہ نے حق سچ پر ڈٹ جانے والوں کو پہلے بھی سرخرو کیا اور آگے بھی ہماری جماعت ہر جگہ سرخرو رہے گی تحریک لبیک خالص لوگوں کی جماعت سے اس کا راستہ روکنے والے خود لقمہ اجل بن گئے ہیں اور آگے بھی بنتے رہیں گے انہوں نے کہاکہ تحریک لبیک پاکستان بدترین کریک ڈاؤن کے باوجود بھی پوری آب و تاب کے ساتھ میدان عمل میں کھڑی ہے اور دنیا کی کوئی بھی پاکستان میں نظام مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتی ہم اگر نظام مصطفیٰ کا سورج پاکستان میں طلوع ہوتا نہ بھی دیکھ سکے تو ہماری نسلیں ضرور دیکھیں گی، گزشتہ 75 سالوں سے گلی نالی اور سٹریٹ لائٹس کی سیاست سے عوام تنگ آ چکے ہیں اب پاکستان کی غیور عوام یہ جان چکے ہیں کہ تحریک لبیک پاکستان ہی وہ جماعت ہے جو غریب و مستحق کا حق اس کی دہلیز پر پہنچانے پہ یقین رکھتی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و ناموس  صحابہ کرام کے دفاع اور اہلبیت کی عظمت کے لیے ہمہ وقت میدان عمل میں ہے عوام چوروں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے تحریک لبیک پاکستان کا بھرپور ساتھ دیں۔

کوئی تبصرے نہیں