TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

چونترکے گاوں تترال میں معززین علاقہ کی کاوشوں سے دیرینہ دشمنی ختم


چونترکے گاوں تترال میں معززین علاقہ کی کاوشوں سے دیرینہ دشمنی ختم

 تھانہ چونترکے گاوں تترال میں معززین علاقہ کی کاوشوں سے دیرینہ دشمنی ختم ہوگی مخالفین تمام رنجشیں ختم کرکے شیرو شکر ہوگے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تترال کی سیاسی سماجی شخصیت اورسابق SHOچودھری نواز کے گھر معززین علاقہ کی ایک میٹنگ کا انعقاد کیا۔گیا میٹنگ میں تحریک انصاف کے سینئر رہنماء کرنل اجمل صابر راجہ حاجی نویس،صوبیدار اختر چوہدری سرفراز ودیگر نےشرکت تترال میں دو مخالف گروپوں چودھری عبداللہ خان اور تنویر کی فیملی  میں کچھ تنازعات پر مخالفت چل رہی تھی معززین علاقہ نے دونوں گروہوں میں راضی نامہ کروایا گیا دونوں گروپوں نے فی سبیل اللہ ایک دوسرے کو معاف کرنے کا عزم کیا اور آئندہ گاوں میں  امن قائم کرنے کا وعدہ بھی کیا اس موقع پر میزبان  چودھری نواز کا کہنا تھا گاوں میں امن قائم کرنا ہم سب کا فرض ہے اور ہمیں پرانی تلخیاں ختم کر کے آگے بڑھنا چاہیے تحریک انصاف کے رہ نما کرنل اجمل صابر راجہ نے دونوں گروہوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ ایک  تاریخی کام ہوا ہے اور آئندہ ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے ہمیں اقدامات کرنا ہونگے اور نئی نسل کو تعلیم کی روشنی سے روشناس کروانا ہوگا


 

کوئی تبصرے نہیں