TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

راولپنڈی سی ای او ایجوکیشن عفت نسیم کی زیر صدارت اہم اجلاس

راولپنڈی سی ای او ایجوکیشن عفت نسیم  کی زیر صدارت اہم اجلاس
 

  راولپنڈی ضلع میں پبلک و پرائیویٹ سکولز میں کرکٹ  ٹیلنٹ ہنٹ  کے سلسلہ میں  سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی  راولپنڈی  عفت نسیم  کی زیر صدارت  ان کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا  اجلاس میں پرائیویٹ و پبلک  سیکٹرز کے نمائندوں نے شرکت کی  پرائیویٹ سیکٹر کی طرف سے ایپسما راولپنڈی ڈویژن کے صدر اور ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی ابرار احمد خان ، محمد اعجاز، محمد ایاز،  ابرار احمد ایڈووکیٹ،  محمد عاصم  و دیگر نے شرکت کی۔  سی ای او ایجوکیشن عفت نسیم  نے کہا کہ  پاکستان کرکٹ بورڈ  کی طرف سے  انڈر 16 بچوں کی  سلیکشن کے لیے  کرکٹ  ٹرائلز  منعقد ہوں گے۔  جس میں  پانچ سکول پرائیویٹ سیکٹر کی طرف سے اور پانچ سکول پبلک سیکٹر کی طرف سے  منتخب کئے جائیں گے۔  ٹیلنٹ ہنٹ کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ راولپنڈی کا فوکل پرسن مقرر کیا جائے گا عفت نسیم نے کہا کہ یہ ہمارے اداروں کے ہونہار بچوں کے لیے اچھا موقع ہے کہ وہ اپنے  اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈر سکسٹین ٹیم کا حصہ بنیں ابرار احمد خان نے  سی ای او ایجوکیشن کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے پرائیویٹ سیکٹر کے بچوں کو بھی برابر موقع دیا کہ وہ اس ٹیلنٹ ہنٹ کا حصہ بنیں  انہوں نے کہا کہ جو تعلیمی ادارے  اس نادر موقع سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں وہ  لازمی  اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اجلاس میں  سر سید پبلک اسکول و کالج ٹیپو روڈ، دی ایجوکیٹر،  بیکن ہاؤس، اینگلو عریبک سکول،  ودیگر سکولز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

کوئی تبصرے نہیں