TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

اسرائیل کا غزہ پر ایک اور حملہ 9افراد شہید ہو گئے




 اسرائیل کا دوسرے روز بھی غزہ پر فضائی حملہ دنیا میں ایک اور بحران پیدا ہو سکتاہے اسرائیلی فورسز نے غزہ پٹی میں ایک مہاجر کیمپ کو نشانہ بنایا جس میں 9افراد شہید ہو گئے اسرائیلی فوج نے اسلامی جہاد کی سینئر قیادت کو ختم کر دینے کا دعویٰ کرتے ہوئے غزہ پر ایک ہفتے تک فضائی حملے جاری رکھنے کی دھمکی بھی دے دی ہے صیہونی فوج نے دو روز کے دوران 6 فلسطینی بچوں سمیت 24 افراد کو شہید اور 200 سے زائد افراد کو زخمی کر دیا لیکن عالمی برادری ٹس سے مس نہیں ہو رہی غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ آزاد ذرائع سے کمانڈر خالد منصور کی شہادت کی تصدیق نہیں ہو سکی جبکہ اسلامی جہاد نے اسرائیل پر سینکڑوں راکٹ فائر کر کے کہا ہے کہ جنگ تو ابھی شروع ہوئی ہے پاکستان نے بھی غزہ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملوں کو غیر قانونی اقدامات کی مثال قرار دیا ہے اور عالمی برادری سے اسرائیل کو فلسطینوں کے خلاف طاقت کے بے دریغ استعمال سے روکنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ مصر کی جانب سے بھی فریقین کے درمیان ثالثی کی کوشش کی جا رہی ہیں سعودی عرب نے غزہ پر قابض اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے کشیدگی ختم کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا کہا ہے


کوئی تبصرے نہیں