فائل فوٹو |
اسلام آباد(راجہ طیب) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج اور پولیس افسران کو دھمکیاں دینے پر تھانہ مارگلہ میں دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ مجسٹریٹ علی جاوید کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیا۔ خیال رہے کہ عمران خان نے ایڈیشنل سیشن جج اور پولیس افسران کو دھمکیاں دیں تھیں عمران خان نے اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں شہباز گل کی رہائی کے لیے منعقدہ ریلی میں خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد کی مقامی عدالت کی مجسٹریٹ زیبا چوہدری ، آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہم تمھیں دیکھ لیں گے اور تمھارے خلاف کارروائی کریں گے بعدازاں پیمرا نے عمران خان کی تقریر براہ راست نشر کرنے پر پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 27 کے تحت پابندی عائد کردی تھی۔
کوئی تبصرے نہیں