TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

اے سی آفس ڈڈیال میں بھی ملک بھر کی طرح 75واں یوم آزادی منایا گیا


 اے سی آفس ڈڈیال میں بھی ملک بھر کی طرح 75واں یوم آزادی منایا گیا

ڈڈیال.(تحصیل رپورٹر) اے سی آفس ڈڈیال میں بھی ملک بھر کی طرح 75واں یوم آزادی قومی تہوار کے طور پر کیک کاٹ کر پرچم کو سر بلند کرتے ہوئےاور اس عہد کو دھراتے ھوئے منایا گیا کہ ہم اس پرچم کی سربلندی کے ساتھ ساتھ اس وطن عزیز کو بھی عروج و ترقی کی بلندیوں پر پہنچائیں گے اور اس عہد کی تجدید کی گئی کہ ہم سب نے مل کراس وطن عزیز کو ترقی، خوشحالی کی راہ پر گامزن رکھیں اس عہد کو نبھانے کی خاطر اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کر دیں گےملک پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے دعا بھی کی گئی ملکی سلامتی کی خاطر اپنا سب قربان کرنے والے شہدا کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت بھی پیش کیا گیاءاور بانیان پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی سوچ اور فکر کو اپنی نئی نسلوں تک اجاگر کرنے کا عہد دھرایا گیاءاس دن کی مناسبت سے شجر کاری بھی کی گئی اور پودے بھی لگائیں گئےتقریب میں تحصیل انتظامیہ اور مقامی زعماء کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی بعدازاں ایک بڑی جشن آزادی ریلی بھی نکالی گئ


 

کوئی تبصرے نہیں