تحریک انصاف راولپنڈی نے پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر آتش بازی کا اعلان کر دیا
راولپنڈی(آصف شاہ) پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی نے پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر راولپنڈی میں جشن آزادی کی مرکزی تقریب اور آتش بازی کا اعلان کر دیا ہے راجہ بازارناولٹی سینما کے قریب عوامی گجر حویلی کے باہر منعقدہ تقریب کا آغازکل (13اگست) رات ساڑھے10بجے ہوگا عوامی گجر حویلی کے چیئر مین چوہدری ناصف محمود گوروکی میزبانی میں منعقدہ تقریب میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری مصدق گھمن اوراعجاز خان جازی سمیت راولپنڈی کے اراکین اسمبلی و پارٹی قائدین خطاب کریں گے تقریب میں تحریک انصاف اور اس کی ذیلی تمام تنظیموں کے عہدیدار و کارکنان بھی شرکت کریں گے اس موقع پر ملی نغمے بھی پیش کئے جائیں گے رات 12بجکر01منٹ پر یوم آزادی کا کیک کاٹا جائے گااور پاکستان کی ترقی، استحکام اور سا لمیت کے لئے خصوصی دعا کی جائے گی جبکہ تقریب کے اختتام پر رات ساڑھے12بجے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا چیئر مین گجر حویلی ناصف گورو کے مطابق راولپنڈی میں پہلی مرتبہ تحریک انصاف کے جھنڈے تلے جشن آزادی کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے اور اس میں تحریک انصاف اس کی ذیلی تنظیموں اور عام افراد کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
کوئی تبصرے نہیں