TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

7 روزہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں, ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

  

راولپنڈی (آصف شاہ) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق نے کہاکہ 22اگست سے شروع ہونے والی 7 روزہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والا شخص اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے  بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ہر صورت پلوائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پولیو مہم کے انتظامی امور کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیا سی سی او ہیلتھ ڈاکٹر لبنیٰ، فوکل پرسن ڈیبلیو ایچ او ڈاکٹر شمائلہ، ڈی ڈی ایچ اوز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے  ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ ڈی ڈی ایچ اوز اور یوسی ایم او مل کر ہر یونین کا ایک میکرو پلان تشکیل دیں جس میں تمام بچوں کو ریکارڈ ہونا چاہیے یونین کونسل میں بچے کی غیر موجودگی کے حوالے سے مکمل ریکارڈ رکھا جائے بچے کی گھر واپسی پر اس کو پولیو کے قطرے پلائے جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ پولیو مہم کے دوران اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے نہ رہ جائے۔ طاہر فاروق نے کہاکہ پولیو مہم کے بارے میں لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے کے لیے مین شاہراہوں، چوراہوں اور بس سٹینڈ پر بینرز آویزاں کیے جائیں۔اجلاس کر محکمہ صحت کے طرف سے تفصیلی بریفننگ دی گئی تفصیلات کے مطابق ضلع راولپنڈی میں 22اگست سے 28 اگست تک پولیو مہم جاری رہے گی۔ پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 9لاکھ 84ہزار 312 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو مہم کے دوران 4ہزار472 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں