فائل فوٹو |
مری(بیورورپورٹ) حلقہ این اے حلقے میں مزید 21 سکولوں کی اپ گریڈیشن کانوٹیفکیشن جاری کروادیا ہے جو ایک نعمت سے کم نہیں بہت جلد ہی اگلے مرحلے میں مزید سکولوں کو بھی اپ گریڈ کروا دیا جائے گا۔تحصیل مری،کوٹلی ستیاں،کہوٹہ،کلرسیداں اورساگری سرکل کے پورے حلقے میں 100 زائدسکولوں کو اپر گریڈکرنے کامرحلہ مکمل ہوچکا ہے محکمہ تعلیم ضلع راولپنڈی کے عملے ن ہماری ہدایات پر گزشتہ کئی کئی ماہ لگاکر اس عمل کومکمل کرلیا تھا محکمہ تعلیم اپنی پالیسی کے مطابق آہستہ آہستہ ان تمام سکولوں کو اپ گریڈ کر دے گا۔،ایک سکول اپ گریڈ ہونے سے پسماندہ علاقے کے سینکڑوں خاندانوں کو مفت سرکاری تعلیم کی سہولت میسر آتی ہے جس سے مستقبل میں اس علاقے کے معیار زندگی پر دور رس اثرات ہوتے ہونگے،خصوصاً پہاڑی علاقے میں بچیوں کے سکول کم ہونے سے کئی ہونہار بچیاں کو اپنی صلاحیتوں کے چراغوں کو گل کرنا پڑ جاتا ہے ان خیالات کااظہار مستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ میری سیاست میں آنے سے پہلے اوراس دوران بھی میرے درس و تدریس شعبے سے مستقل وابستگی کی وجہ سے علاقے میں تعلیم کے فروغ کے لئے یہ سنگ میل عبور کرنا ممکن ہواجبکہ کوہسار یونیورسٹی کا قیام، علاقہ بھر کی مختلف تحصیلوں میں اس کے چھ کیمپسز کے لیے فنڈز مختص کروائے ہیں،اس سے قبل بھی درجن بھر سکولوں کو اپ گریڈ کروایا گیا پی ٹی آئی کی حکومت تعلیم اور صحت کے علاوہ دیگر ترقیاتی منصوبہ جات اور ادارہ جاتی اصلاحات تیزی سے جاری رکھ کر 35 سالہ مایوسی کے دور کے مقابلے میں کارکردگی کی مثال قائم کریں گے انہوں نے بڑی تعداد میں اپ گریڈیشن کے مرحلہ کی تکمیل پر وزیر اعلیٰ پنجاب جناب پرویز الہیٰ اور وزیر تعلیم پنجاب مراد ر کاشکریہ اداکیا۔
کوئی تبصرے نہیں