TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

بھارت میں ایک جوڑے کے ہاں شادی کے 54 سال بعد بچے کی پیدائش

 


بھارت میں ایک جوڑے کے ہاں شادی کے 54 سال بعد بچے کی پیدائش

نئی دہلی: بھارت میں ایک جوڑے کے ہاں 54 سال بعد بچہ پیدا ہونے پر خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا مقامی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع الوار میں معمر میاں بیوی کے ہاں اُن کی شادی کے 54 سال بعد بچے کی پیدائش ہوئی۔ ہریانہ بارڈر کے قریبی علاقے کے رہائشی جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش آئی وی ایف کے ذریعے ہوئی۔


خبر رساں اداروں کے مطابق ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں جب کہ بچے کا وزن تقریباً ساڑھے تین کلو بتایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اولاد کی خوشی پانے والی خاتون کی عمر 75 برس اور ان کے شوہر کی عمر 70 سال ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر دونوں میاں بیوی کو خوب مبارک باد کے پیغامات دیے جا رہے ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں