TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

بشندوٹ 4 سال قبل لاپتہ ہونے والے شہری کی نعش گھر کے تندور سے برآمد


راولپنڈی (آصف شاہ) چار سال قبل لاپتہ ہونے والے شہری کی نعش گھر کے تندور سے برآمد کر لی گئی تفصیلات کے مطابق تها نه کلرسیداں پولیس کو ریاض نے واقعہ کا مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ ساگری گاؤں تھانہ روات کے علاقے میں رھائش پزير هوں ميں نے ايك مكان 1988 میں گاؤں ڈھکی راجگان داخلی موضع بشندوٹ بنا رکھا ھے جو کہ عرصہ قریب 3 4 سال قبل طارق کو کرایہ پر دے رکھا ھےمورخه 30.08.22 کو شام 6 بجے اپنے گھر کے صحن میں موجود تها که میرا کرایه دار طارق محمود صحن کی صفائی کر رھا تھا گھر کے ایک کونے میں بوسیده تندور بنا هوا تها جسکو طارق محمود توڑ رھا تھا تندور کے اندر سے ایک کمبل میں لپٹی ہوئی انسانی نما کھو پڑی اور ہڈیاں بمعہ کپڑے برآمد ہوئےقمیض کی پڑتال کرنے پر سائیڈ کی جیب سے بٹوہ برآمد ھوا جس میں سے کاغذات برآمد ہوئے جن میں ایک شناختی کارڈ کی فو کایی برآمد هوئی جو میرے بھائی سجاد شاہ کی ھے ، میرا بھائی سجاد شاه 1.4.18 گهر لاپتہ تھا جس کی ھم نے اپنے طور پر کافی تلاش کی جو نہ مل سکا انسانی نما کھو پڑی و ھڈیاں ملی ہیں وہ میرےبھائی سجاد شاہ کی هیں میرے بھائی کو کسی نامعلوم شخص نے نامعلوم وجوہات کی بنا پرقتل کر کے لاش کو تندور میں دبا دیا تھا پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی

 

کوئی تبصرے نہیں