TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

راولپنڈی ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ اب تک ڈینگی سے متاثرہ 400سے زائدمریض سامنے آگئے

 

فائل فوٹو

راولپنڈی(آصف شاہ)  راولپنڈی میں رواں سیزن میں ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی سے اب تک ڈینگی سے متاثرہ 400سے زائد مر دو خواتین سامنے آچکے ہیں جبکہ برما ٹاؤن کی رہائشی19سالہ لڑکی جان کی بازی ہار گئی جس کا والدبھی پمز ہسپتال میں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے اس طرح رواں ہفتے میں ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد2ہو گئی ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں پوٹھوہارٹاؤن 155متاثرہ افراد کے ساتھ پہلے،چکلالہ و راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ مجموعی طور پر19کیسز کے ساتھ دوسرے اورکہوٹہ18کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے،پوٹھوہار ٹاؤن کی یونین کونسل 87(چک جلال دین)میں ڈینگی سے متاثرہ سب سے زیادہ 87مریض رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ پوٹھوہار ٹاؤن کی یونین کونسل 84(دھاماں سیداں)میں اب تک35کیس رپورٹ ہوئے ہیں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران راولپنڈی میں 21نئے کیس رپورٹ ہوئے محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ 19سالہ اریبہ دختر عظمت سکنہ برما ٹاؤن گزشتہ روز جاں بحق ہو گئی متوفیہ کو تشویشناک حالت میں پمز ہسپتال لیجایا گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہو سکی جبکہ متوفیہ کا والد بھی ڈینگی سے متاثر ہونے کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہے جہاں پر اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے متوفیہ کے پڑوسیوں کے مطابق علاقے میں بعض دیگر افراد میں بھی ڈینگی کی علامات پائی جا رہی ہیں یاد رہے کہ قبل ازیں 20اگست کوڈینگی سے متاثرہ 46سالہ نصیر خان سکنہ ٹینچ بھاٹہ 6دن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے دوران انتقال کر گیا تھااس حوالے محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈینگی سرویلنس ٹیمیں یومیہ بنیادوں پر مختلف علاقوں میں سروے کر رہی ہیں اس دوران ڈینگی لاروا کی برآمدگی پر مجموعی طور 900مقدمات درج کرنے کے ساتھ 356عمارتیں سربمہر (سیل)کی گئیں،1166افراد کو چالان کیا گیا 5468کو نوٹس جاری کئے گئے اور مجموعی طور پر32لاکھ7ہزار 500روپے جرمانہ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں