پاکستان کے2 باکسر کامن ویلتھ گیمز کے بعد انگلینڈ میں لاپتہ
اسلام آباد: پاکستان کے2 باکسر کامن ویلتھ گیمز کے بعد انگلینڈ میں لاپتہ ہوگئے، سلمان بلوچ اور نذیر اللہ نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے بعد جب پاکستانی اسکواڈ نے وطن واپسی کی تو دونوں واپس نہیں آئے، رپورٹس کے مطابق ان کے کاغذات انتظامیہ کے پاس ہےمیڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں باکسرز کے دستاویزات ٹیم مینجمنٹ کے پاس ہیں، واپسی سے قبل کوشش کے باوجود ان سے رابطہ نہیں ہوابتایا گیا ہےکہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کی انتظامیہ نے اس سلسلے میں برطانوی حکومت سے رابطہ کرلیا ہےذرائع کے مطابق بغیر کاغذات ان کا انگلینڈ میں قیام کرنا مشکل ہوگا کیونکہ دستاویزات کے بغیر وہاں رہناامشکل ہے۔
کوئی تبصرے نہیں