TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

امریکی نژاد خاتون وجیہہ فاروق سواتی کے اغوا و قتل کے مقدمہ کی سماعت ملزمان کے وکیل کی استدعا پر کسی کاروائی کے بغیر15اگست تک ملتوی

 راولپنڈی (راجہ طیب)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکہ نے امریکی نژاد خاتون وجیہہ فاروق سواتی کے اغوا و قتل کے مقدمہ کی سماعت ملزمان کے وکیل کی استدعا پر کسی کاروائی کے بغیر15اگست تک ملتوی کر دی ہے عدالت نے مقدمہ کے شریک ملزم یوسف مسیح کی درخواست ضمانت پر جیل حکام سے ملزم کی میڈیکل رپورٹ طلب کر لی ہے بدھ کے روز سماعت کے موقع پر مقدمہ کے مرکزی ملزم رضوان حبیب، اس کا والد حریت اللہ ڈرائیور سلطان احمداور گھریلو ملازمہ زاہدہ یوسف اس کے شوہریوسف مسیح کو پولیس حراست میں عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ ضمانت پر رہا شریک ملزم رشید احمد بھی عدالت میں موجود تھااس موقع پر ملزمان کے وکیل طلعت محمود زیدی نے ہائی کورٹ میں مصروفیت کا عذر دیتے ہوئے التوا کی استدعا کی جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کر دی یاد رہے کہ تھانہ مورگاہ پولیس نے وجیہہ سواتی کے اغوا کے الزام میں رواں سال 2نومبرکومغویہ کے بیٹے عبداللہ مہدی کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعات365 کے تحت مقدمہ نمبر577درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ اس کی والدہ اپنے بھانجے کے ساتھ 16اکتوبر کو فلائیٹ نمبر BA-0261کے ذریعے برطانیہ سے پاکستان آئی جبکہ انہوں نے 22اکتوبر کو فلائیٹ نمبرBA-0260 سے واپس جانا تھا ایف آئی آرکے مطابق اس کی والدہ اور ان کے2مزید بچے سب امریکی شہریت کے حامل ہیں اور والد کی وفات کے بعد سے امریکہ میں ہی مقیم ہیں جبکہ اس کی والدہ اپنے سابقہ شوہر رضوان حبیب سے جائیداد کے معاملات سلجھانے کے لئے پاکستان آئی تھیں لیکن رضوان حبیب نے انہیں جائیدا دکی خاطر اغوا کیا اور بعد ازاں 17اکتوبرکو قتل کر دیاتھااس مقدمہ میں 5 ملزمان قیداور1 ملزم ضمانت پر ہے۔

کوئی تبصرے نہیں