14اگست کے دن بڑی شاہراہوں پرون ویلنگ، ہلڑبازی،ہوائی فائرنگ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے، ایس پی پٹرولنگ زنیرااظفر
راولپنڈی۔ ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن زنیرااظفر نے 14اگست کے دن بڑی شاہراہوں پرون ویلنگ، ہلڑبازی،ہوائی فائرنگ کے خلاف سختی سے نمٹنے کی حکم جاری کر دیا ہیاور شہریوں پر زور دیا ہے کہ ایسی کسی بھی شکائیت کی صورت میں 1124ہیلپ لائن ملائیں ایس پی پٹرولنگ نے 14 اگست کے موقع پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس عظیم دن کے موقع پر پٹرولنگ پولیس جہاں عوام کی مدد اور محفوظ سفر کے لئے ہمیشہ کی طرح الرٹ ہے وہاں ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، خواتین اور بچوں کو تنگ کرنے جیسے جرائم سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا راولپنڈی کی شاہراہوں پر کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائین 1124 ملائیں۔
کوئی تبصرے نہیں