TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

امیدوار حلقہ پی پی 10 راولپنڈی نوید بھٹی کی وفد کے ہمراہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات

راولپنڈی (نامہ نگار) امیدوار حلقہ پی پی 10 راولپنڈی و چیئرمین نوید بھٹی کی حلقہ پی پی 10 کے ایک وفد کے ہمراہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے خوشگوار ملاقات ملاقات میں سیاسی و علاقائی گفت و شنید وفد سے شاہد خاقان عباسی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کر دیا تھا اور جس وقت ہم نے حکومت سنبھالی تو خزانہ خالی پڑا ہوا تھا اور سابقہ حکومت کے آئی ایم ایف کے معاہدے نے نئی حکومت کے لئے مشکلات کھڑی کر رکھی تھیں جس کی وجہ سے انہیں مشکل اور سخت فیصلے کرنے پڑے جلد ہی ان فیصلوں کے ثمرات عوام پہنچیئں گے سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن میں صرف ایک ہی بیانیہ ہے وہ ہے نوازشریف کا بیانیہ۔ پارٹی میں دو بیانیوں کے بارے کوئی صداقت نہیں۔ رواں یا آئیدہ ماہ سے ملک بھر اور خصوصاً راولپنڈی میں ترقیاتی پراجیکٹس شروع کیئے جائیں گے اور جو پراجیکٹس جاری ہیں ان کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی قیادت کی نظر تمام ورکرز پر ہے اور ساتھ ہی انہوں نے نوید بھٹی کی خدمات کو سرہاتے ہوئے کہا کہ ہر ورکر کو اس خدمات کا صلہ ضرور ملے گا وفد میں نوید بھٹی کے علاوہ راجہ عبدالوے م صاحب ،راجہ ظفر ممتاز صاحب ،مولانا فہیم صاحب ،ملک وسیم جاوید صاحب، ندیم بھٹی صاحب اور حافظ زبیر نعیم بھی شامل۔

 

کوئی تبصرے نہیں